ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 21 نومبر تک توسیع
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 21 نومبر تک توسیع کردی ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے، صارفین سہولت کے ساتھ اب 21 نومبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی جسے بڑھا کر 31 اکتوبر کیا گیا تھا، ایف بی آر نے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ سماء