امریکا نے پاکستان کو فوجی بحری جہاز فروخت کرنیکی منظوری دیدی

ویب ایڈیٹر:


واشنگٹن :   امریکا کی ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے پاکستان کو آٹھ فوجی بحری جہاز فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جن کے ذریعے پاکستان کو اپنی سمندری حدود میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے میں مدد ملے گی، ان جہازوں کو جی آر سی 43 ایم یعنی گلوبل رسپانس کٹر کہا جاتا ہے جو 43 میٹر لمبے ہیں۔

یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے سودے کی توثیق کے لیے کانگریس کو مطلوبہ سرٹیفکیٹ فراہم کردیا ہے۔

ایجنسی نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے سے ایک ایسے ملک کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو جنوبی ایشیا میں امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کے لیے نہایت اہم ہے، ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن متاثر نہیں ہوگا۔ سماء

کو

نے

appeal

decision

crimes

clarke

Tabool ads will show in this div