ریلوے ملازمین کا جی پی ایف غیر قانونی طور پر آپریشنل مقاصد پر خرچ

اسٹاف رپورٹ

لاہور : ریلوے ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹے گئے جی پی ایف کے 5 ارب 67 کروڑ روپے ریلوے کے آپریشنل مقاصد پر خرچ کردیئے گئے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اقدام کو غیرقانونی قرار دیدیا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 14-2013ء میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹے گئے جنرل پراویڈنٹ فنڈز کے 5 ارب 67 کروڑ 6 لاکھ روپے متعلقہ اکاﺅنٹ میں منتقل نہیں کئے گئے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق جی پی فنڈز کی یہ رقم مالی بحران کے دوران ریلوے کے آپریشنل کاموں پر خرچ کردی گئی اور اب جی پی ایف میں رقم موجود نہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو ادائیگی نہیں کی جاسکے گی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے محکمہ ریلوے کے اقدام کو قانون اور رولز کی کھلی خلاف ورزی قررار دیدیا، وزارت ریلوے کی جانب سے اے جی پی کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ریلوے بورڈ معاملے پر کام کررہا ہے، جی پی فنڈز کیلئے الگ اکاﺅنٹ کھول کر معاملہ حل کرلیا جائے گا۔ سماء

secret

chances

ایف

event

father

bug

KP

Tabool ads will show in this div