خواجہ آصف کی سادگی پر کون نہ مر جائے؟؟

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :

 

اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی نے بجلی کے بلوں سے متعلق  انوکھی منطق پیش کردی، وفاقی وزیر پانی و بجلی نے معصومانہ انداز میں بچارے یو پی ایس کو زائد بجلی کے بلز پر موردہ الزام ٹھہرا دیا۔

 

سماء کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں زائد بلوں سے متعلق پوچھے گئے معصوم اور بھولے وزیر نے انتہا کی منطق پیش کردی، خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ بجلی کے زائد بل کیوں آتے ہیں ؟جس پر  نادان وزیر کا کہنا تھا کہ زائد بلوں کی وجہ کچھ اور نہیں یو پی ایس ہے، یعنیٰ یک نہ شد دو شد۔

 

موصوف وزیر نے صرف اس پر ہی اکتفا نہ کیا، بلکہ ان کا  مزید کہنا تھا کہ یوپی ایس نارمل سے3گنا زیادہ بجلی استعمال کرتا ہے،  شاید جب ہی خواجہ آصف کی ہمشیرہ کا بل بھی یو پی ایس کی وجہ سے زیادہ آتا ہے۔ یعنیٰ اس سادگی پر کون نہ مر جائے۔ سماء

کا

نے

role

records

Tabool ads will show in this div