پنجاب میں صنعتوں، سی این جی سیکٹر کی گیس بند، گھریلو صارفین بھی متاثر
اسٹاف رپورت
لاہور : سوئی ناردرن نے سرديوں ميں صنعتوں اور سی این جی سيکٹر کو گيس کی فراہمی کا مطالبہ مسترد کرديا، 15 نومبر سے صنعتوں اور سی اين جی اسٹيشنز کو گيس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل کرد جائے گی، گھريلو صارفين کو بھی لوڈشيڈنگ برداشت کرنا ہوگی۔
سرد موسم کی آمد پر گيس صارفين کی مشکلات کا آغاز ہوگیا، صنعتوں اور سی این جی سيکٹر کی گيس 4 ماہ کیلئے معطل بند رہے گی، گھريلو صارفين کو بھی لوڈشيڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوئی ناردرن حکام کے مطابق 15 نومبر کے بعد گيس کی طلب ميں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا اور جنوری سے مارچ کے درميان گيس کی قلت ايک ارب 60 کروڑ مکعب فٹ تک پہنچ جائے گی۔
اپٹما لاہور کے دفتر ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ايم ڈی سوئی ناردرن عارف حميد کا کہنا تھا کہ موسم سرما ميں گھريلو صارفين کو بھی بلا تعطل گيس کی فراہمی ممکن نہيں، گھروں ميں گيس کا بلاجواز استعمال روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہيں۔
سوئِی ناردرن حکام نے اُميد دلائِی ہے کہ فروری ميں ايل اين جی کی درآمد شروع ہوجائے گی اور ابتداء ميں مائع قدرتی گيس کا استعمال پاور پلانٹس ميں ہوگا۔ سماء