ای سی سی اجلاس، چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت، گندم کی قیمت میں اضافہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت اور گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من کرنے کی منظوری دیدی، اسحاق ڈار کہتے ہیں پیٹرول سستا ہونے کا فائدہ عوام کو ملنا چاہئے، صوبوں کی مشاورت سے اشیائے خور و نوش بھی سستی کریں گے۔

وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1200 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کرنے کی سمری منظور کرلی۔ کمیٹی نے شوگر ملوں کو 15 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع کرنے اور کسانوں کو جلد ادائیگی کی شرط پر 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افراط زر کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا، اسحاق ڈار کہتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہئے، صوبوں کی مشاورت سے اشیائے خور و نوش کے نرخ بھی کم کرائیں گے۔

کمیٹی نے ماڑی فیلڈ سے نکلنے والی گیس کی قیمت خام تیل کے نرخوں سے منسلک کردی، زرعی ٹیوب ویل کی بجلی پر سبسڈی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔  سماء

برآمد

سی

jewish

sharapova

ای