گوجرانوالہ: گیس بحران کے باعث فیکٹریاں بند، 10 ہزار مزدور بیروزگار

ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث گھریلو صارفین سمیت صنعتوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گوجرانوالہ میں گیس نہ ملنے کی وجہ سے سرامکس کے 14 یونٹ بند ہوگئے ہیں جن میں کام کرنے والے 10 ہزار مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔

صدر سرامکس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ رانا شہزاد نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ گوجرانوالہ میں سرامکس کے 125 یونٹ لگے ہیں۔ جن میں تیار ہونے والی مصنوعات یورپ، افریقہ اور خلیجی ممالک برآمد کی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ گیس بحران نے گوجرانولہ کی سرامکس انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ گیس نہ ملنے کے باعث ابھی تک 14 فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں جن میں 10 ہزار سے زائد مزدور کام کرتے تھے۔

گوجرانوالہ کی فیکٹریاں بند ہونے کے باعث تاجروں نے سرامکس دوسرے ممالک سے درآمد کرنا شروع کیا ہے جس کے باعث ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر پر گہرے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

بیروزگار ہونے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور غریب طبقے کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔

INDUSTRY

gas crisis

Tabool ads will show in this div