سولرانرجی پراجیکٹ چین کودینےکافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد  :  بہاول پور میں سولر انرجی پراجیکٹ چینی کمپنی کو دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چھ ممالک میں بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکا دینے پر شہباز شریف کے خلاف ریفرنس بھیجا جائے، منصوبے کے خلاف حکم امتناع کیلئے بھی درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں آئینی درخواست پیپلز پارٹی کے رہنما خرم وٹو کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھ ممالک میں بلیک لسٹ کمپنی کو نو سو میگاواٹ کا منصوبہ دیا جا رہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ زو انرجی نامی کمپنی ٹیلی کمیونیکیشن کی ہے اس کا شمسی توانائی سے کوئی تعلق نہیں، اس سے پہلے کمپنی کو سو میگاواٹ کے منصوبے کیلئے مسترد کر دیا گیا تھا، ایسی کمپنی کو منصوبہ دینے پر شہباز شریف و دیگر کے خلاف نیب میں ریفرنس بھجوانے کا حکم دیا جائے۔ منصوبے کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کیلئے بھی  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ سماء

میں

graft

Tabool ads will show in this div