کے اے ایس بی بینک کی حالت مخدوش، اسٹیٹ بینک نے کنٹرول سنبھال لیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : اسٹیٹ بینک نے ناقص کارکردگی اور مخدوش صورتحال کے باعث کے اے ایس بی بینک کا کنٹرول سنبھال لیا، 6 ماہ میں تشکیل نو یا انضمام کے اقدامات کی ہدایت کردی، 3 لاکھ روپے یا زائد مالیت کے کھاتے دار رقم نہیں نکلوا سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کے اے ایس بی بینک کی حالت مخدوش ہونے کے باعث کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا، بینک کے مستقبل کا فیصلہ 6 ماہ میں ہوگا، 3 لاکھ روپے یا زائد مالیت کے اکاؤنٹ ہولڈر 6 ماہ تک رقم نہیں نکلواسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے کے اے ایس بی بینک پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے 6 ماہ میں تشکیل نو یا انضمام کے اقدامات کی ہدایت کی ہے جبکہ اس عرصے میں بینک کی بعض مالیاتی ادائیگیاں معطل رہیں گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے اے ایس بی بینک کے 92 فیصد کھاتے داروں کی رقم 3 لاکھ سے کم ہے جو پیسے نکلواسکیں گے، تاہم 3 لاکھ سے زائد رقم والے کھاتے دار منظور شدہ حد تک رقم نکلواسکیں گے۔ سماء

کے

ایس

Murder

korea

eng

بی

democratic