سندھ حکومت نےنبیل گبول کونان آپریشنل سیکیورٹی وین دیدی

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کو نان آپریشنل سیکیورٹی وین دیدی،نبیل گبول کہتے ہیں ایسی ناکارہ گاڑی کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔


ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے دھمکیوں کے بعد حکومت سندھ سے سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے درخواست کی تھی۔


 صوبائی حکومت نے جو سیکورٹی وین دی ہے وہ نان آپریشنل ہے اس  وین کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان کی جانب سے انہیں ابھی تک دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سماء

سندھ

Video

coup

investigations

bug

Tabool ads will show in this div