خزاں کا آنچل دلفریب رنگینیوں سے خالی نہیں

خزاں کے آنچل میں گل و گلزار کی بہار نہ سہی لیکن دلفریب رنگینوں سے اس کا دامن بھی خالی نہیں ۔ سلگتی اداسیوں اور دہکتے نظاروں سمیت کیا کچھ نہیں پت جھڑ کی رت میں بس آنکھوں دیکھے کو ، محسوس کرنے والا دل چاہیئے۔
موسم جب درختوں سے پتوں کی چادر تک چھین لیتا ہے اور پرندوں کےگھونسلےاجڑجاتے ہیں تو ان کی چہچہاہٹ میں بھی اداسیاں چھلکتی ہیں۔
اداس رت میں سلگتی دھوپ میں نازک پھولوں کی لالیاں پہلے تو انگاروں جیسی بڑھ جائیں اور پھر زرد پڑجاتی ہیں اور ٹہنیوں سے جدائی انہیں راہوں میں رول دیتی ہے مگر زخموں سے چورچورہوکر بھی پیڑ کھڑے رہتے ہیں ۔ جاڑے کے بعد نئے موسموں کے اچھے دنوں کی امید انہیں گرنے نہیں دیتی ۔