کوئٹہ،ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے" ہفتہ صحت" منانے کا آغاز

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Mother-Child-Health-Week-Qta-Pkg-08-01.mp4"][/video]

وزیر صحت بلوچستان نصیب اللہ مری کہتے ہیں کہ بچوں میں غذائی قلت پر قابو پانے کے لئے پورے بلوچستان میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے۔

ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منانے کا آغاز صوبائی وزیر صحت نے کیا ،نصیب اللہ مری نے بتایا کہ ہفتہ صحت منانے کے دوران بچوں کو ویکسین،حفاظتی ٹیکے لگانے سمیت ماں اور بچوں کی صحت کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید بتایا کہ بچوں میں غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے صوبے بھر میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت صوبے میں صحت کی سہولیات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے جلد ہیلتھ کارڈ کا اجراء بھی کرے گی۔

naseeb ullah marri

child nutrition in balochistan

health issues in balochistan

Tabool ads will show in this div