نہری پانی کی کمی،بدین میں مچھلی کی فارمنگ شديد متاثر ہونے لگی

بدین میں پانی کی قلت نے مچھلی کا بیج پیدا کرنے والی ہيچری کو بھی بند کردیا ہے جس کے باعث مچھلي کي فارمنگ شديد متاثر ہورہي ہے۔

محکمہ فشريزي جانب سے بدين ميں قائم فش ہيچري کے تلاب سوکھنے سے مچھلي کے بيچ کي افزائش رک گئي

ہیچری سپروائیزر محمد ھارون سومرو کا سما سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ہیچری سے مچھلی کا بیج مہیا کیاجاتا ہے مگر پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے تالاب خشک ہوچکے ہیں اگر پانی مہیا کیا جائے تو یقینا ہمارا کام چل سکے گا۔

وہیں فارم مالکان کا کہنا ہےتالاب خشک ہونے سے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے

رمضان جتوئی کا سما سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہری پانی کی وجہ سے علاقے میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں،زراعت تو مکمل تباہ ہوگئی ہے مگر اب ہمارے مچھلی کے تالاب بھی خشک ہوچکے ہیں جس سے ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے مچھلی کی صنعت اس طرح تباہ ہوگی۔

دوسری جانب ہیچری حکام کا کہنا ہے پاني کي فراہمي کےليے محکمہ آبپاشي کو درخواست دي ہے۔ اميدہے جلد تلاب آباد ہوں گے۔

 

BADIN

water issue

Tabool ads will show in this div