بالی ووڈ کا ایک اور اداکار کینسر کے مرض میں مبتلا

بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد اب معروف اداکار ہریتھک روشن کے اداکاراورڈائریکٹر والد راکیش روشن کا بھی اس موذی مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں ہریتھک روشن نے بتایا کہ ان کے والد راکیش روشن کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ابھی ان کا مرض ابتدائی اسٹیج پر جس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اپنی پوسٹ میں ہریتھک نے والد کے ساتھ کھینچی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح اپنے والد سے یہ تصویر بنوانے کا کہا، جانتا تھا کہ وہ سرجری والے روز بھی جم ضرور جائیں گے۔ جتنا میں جانتا ہوں وہ سب سے زیادہ مضبوط آدمی ہیں۔ چند ہفتے قبل انہیں گلے کا کینسر تشخیص ہوا لیکن وہ پوری ہمت کے ساتھ یہ جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ بطور فیملی ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ان جیسا سربراہ ملا۔

واضح رہے کہ معروف ہدایتکار نے چند ماہ قبل ہی یہ اعلان کیا تھا کہ کرش سیریز کی فلم ’’کرش 4 ‘‘ ان کے کیرئیر کی آخری فلم ہوگی جس کے بعد وہ کوئی فلم ڈائریکٹ نہیں کریں گے۔ راکیش روشن نے فلم کے اسکرپٹ پر کام بھی شروع کر رکھا ہے۔

 اس سے قبل منیشا کوئرالہ بھی کینسر کے مرض کو شکست دے چکی ہے۔ اداکارہ سونالی باندرے بھی حال ہی میں نیویارک سے علاج کروا کرلوٹی ہیں۔ اداکارشاہد کپور کے کینسرمیں مبتلا ہونے کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں جبکہ اداکار رشی کپور کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہیں بھی کینسرلاحق ہے۔

CANCER

hrithik roshan

Shahid Kapoor

Rishi kapoor

Rakesh Roshan

Manisha Koirala

Tabool ads will show in this div