پاکستانی گلوکارہ الیسا ڈیاس کا نیا گانا ’تو میرا نہیں‘کی ویڈیو ریلیز

پاکستانی گلوکارہ الیسا ڈیاس نے اپنے نئے گانے ’’تو میرا نہیں‘‘ کی ویڈیو لانچ کردی ۔

سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے پاکستانی گلوکارہ الیسا ڈیاس نے  تو میرا نہیں کے ٹائٹل سے اپنے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی ہے ، اس موقع پر الیساڈیاس کا کہنا تھا کہ وہ بہت پُرجوش ہیں اور امید کرتی ہیں لوگ ان کا گانا پسند کریں گے جبکہ وہ اس گانے کے علاوہ اپنے میوزک البم پر بھی کام کرہی ہیں ۔

گلوکارہ الیسا ڈیاس کوک اسٹوڈیو سمیت مختلف ٹی وی ڈراموں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں، انہوں نے مشہور ڈرامہ دل مضطر کا ٹائٹل سانگ کے زریعے اپنے چاہنے والوں کی دلوں میں گھر کیا۔

[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/OhUPeLI8vew"]

  میوزک ویڈیو کی ڈائریکٹر رافیا اسرار اور پروڈیوسر سعاد حیات ہیں، اس موقع پر میوزک پروڈیوسر سعاد حیات کا کہنا تھا کہ الیسا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا،امید ہے یہ گانا سب کو پسند آئے گا۔

انہوں نے مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں میوزک چینلز کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے نئے ٹیلنٹ کو پذیرائی نہیں مل رہی۔

pakistani songs

alycia dias

tu mera nahi

music video

Tabool ads will show in this div