پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10.20 روپے تک کمی کی سفارش

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عوام کیلئے اس ماہ بھی اچھی خبر کی توقع ہے، پیٹرول 9.65 روپے اور ڈیزل 7.15 روپے سستا کرنے کی سفارش کردی گئی، اوگرام نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی۔

اوگرام نے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کردی، سمری منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 9 روپے 65 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرام نے تجویز دی ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 5 روپے اور مٹی کا تیل 4 روپے فی لیٹر سستا کیا جائے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی تھی۔ سماء

سفارش

trials

players

Tabool ads will show in this div