حویلیاں جلسہ،وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا اعلان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :

 

حویلیاں، ایبٹ آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر  تاریخی کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں سے متعلق نوٹی فیکشن کل جاری کیا جائے گا۔

 

حویلیاں میں عوام کے ٹھاٹے مارتے سمندر سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد نواز بڑے خوشگوار موڈ میں نظر آئے، ابتدا میں خطاب کا آغاز ایک شعر کا مصرعہ داغ کے کیا، خطاب کے دوران وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر   کمی کا اعلان کر ڈالا، وزیراعظم نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مزید9روپے66پیسےکمی کر دی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 84روپے53پیسےہوجائےگی۔

 

وزیراعظم نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئی قیمتوں کا نوٹی کیشن کل جاری کردیا جائے گا، وزیراعظم کے اعلان کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت میں10روپے18پیسےکمی کررہےہیں، جب کہ مٹی کےتیل کی قیمت میں4روپے34پیسےکمی کی جارہی ہے، ڈیزل کی قیمت میں7روپے12پیسےکی کمی لارہےہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر  کو ہوگا۔

میں

کی

کا

tragic

trials

players

Tabool ads will show in this div