وزیراعظم کی نجی شعبےکوڈیوٹی فری شمسی پینلزدرآمد کرنیکی اجازت

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد  :   وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے نجی شعبے کو ڈیوٹی فری شمسی پینلز درآمد کرنے کی اجازت دیدی، اجازت متبادل توانائی کمیٹی کی سفارش پر دی گئی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم متبادل توانائی کمیٹی کی سفارش پر سولر پینلز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کے خاتمہ کی منظوری دی۔ متبادل توانائی بورڈ نے بھی سولر پینل درآمد کرنے پر ڈیوٹی نہ لینے کی سفارش کی تھی۔ مقامی سطح پر شمسی پینلز بنانے کی کم صلاحیت کے باعث ڈیوٹی ختم کی گئی۔

ایف بی آر نے تمام متعلقہ کسٹم اداروں کو سولر پهینلز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کے خاتمہ کی ہدایات جاری کر دیں۔ شمسی پینلز پر ڈیوٹی ختم کرنے سے ملک میں متبادل توانائی کو فروغ ملے گا۔ سماء

کی

eid

appeal

hand

Tabool ads will show in this div