کراچی: مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا
اسٹاف رپورٹر
کراچی: کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کا اے ایس آئی سفیر بٹ معمول کی ڈیوٹی پر تھا وہ جیسے ہی جہانگیر روڈ پر پہنچا تو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اسے اسپتال لایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا اسکی لاش سول اسپتال لائی گئی
مقتول سفیر بٹ کے بڑے بھائی کو بھی کورنگی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔۔۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے. سماء
burger
MQM
کو
نے
مسلح
فائرنگ
defence
تبولا
Tabool ads will show in this div