نیشنل بینک کو 65 ملین ڈالر سرمایہ بنگلہ دیش منتقل کرنے کی اجازت

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل بینک کو بنگلہ دیش میں 65 ملین ڈالر سرمائے کی منتقلی کی اجازت دے دی، وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ای سی سی کے گزشتہ فیصلوں پر جلد از جلد عمل درامد کروانا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سمیت مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ای سی سی کے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد میں سستی پر سیکریٹری کابینہ ڈویژن فتح محمد بابر یعقوب کی سخت سرزنش کی گئی، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فیصلوں پر عملدرآمد میں سستی سے اقتصادی کارکردگی پر نمایاں فرق پڑتا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل بینک کو بنگلہ دیش میں اپنے کم از کم سرمائے کی حد پوری کرنے کیلئے 65 ملین ڈالر منتقل کرنے کی اجازت دے دی، ای سی سی نے حبکو نارووال کو آئی پی پیز کی طرز پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دی۔ سماء

منتقل

hand

eng

prevention

hong kong

Tabool ads will show in this div