بیروزگارپی ایچ ڈی ڈاکٹرز نے وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہرڈیرے ڈال لیے

نئے پاکستان میں نوکریوں کے منتظر پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ایک بار پھر احتجاج کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ڈیرے ڈال دیے ۔

بنی گالہ میں بے روزگار پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا اپنے جائز حقوق کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔اس وقت ملک میں 800 پی ایچ ڈیز ڈاکٹرز بے روزگارہیں۔ جب تک ملازمت نہیں دی جاتی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

مظاہرین نے کہا ہے کہ کہیں شنوائی نہیں ہورہی، آج یہاں وزیراعظم عمران خان سے ملنے آئےہیں ۔ عمران خان سےملکر ہی واپس جاٸیں گے۔

اس سے قبل بھی پڑھے لکھے نوجوان نوکریوں کے حصول کیلئے کئی بار وزیراعظم کی بنی گالہ میں رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرچکے ہیں۔

BANI GALA

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div