عمران خان یو اے ای میں بزنس کرتے ہیں، مریم اورنگزیب
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سب کو پتا ہے کہ پرویز الہی کتنے بڑے چور ہیں، عمران خان دوسروں کا نام لے رہے ہیں، جب کہ خود ان کے بزنس یو اے ای میں ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان یو اے ای میں بزنس کرتے ہیں، موجود حکومت کے مطابق پرویز الہیٰ بڑے چور تھے، سب جانتے ہوئے حکومت نے پرویز الہیٰ کو اسپیکر بنا دیا۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ جھوٹے الزامات کا جواب دے رہی ہے، ملک میں نیب کا استعمال کر کے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔
MARYAM AURANGZAIB
تبولا
Tabool ads will show in this div