پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں 5 فیصد اضافہ، اطلاق یکم جنوری سے ہوگا

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں 5 فیصد بڑھا کردیا، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2015ء سے ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد گزشتہ دو ماہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ تقریباً 20 روپے فی لیٹر تک کم ہوئے تھے، قیمتیں جی ایس ٹی میں اضافے سے دوبارہ 5 روپے فی لیٹر تک بڑھ جائیں گی۔ سماء

جی

ایس

ٹی

border

trials

warrant

Tabool ads will show in this div