پیٹرول چھ روپے سستا کرنے کی سفارش

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد قیمتوں میں ردو بدل کی نئی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی۔


اوگرا ذرائع کے مطابق، نئی سمری میں پیٹرول چھ روپے پچیس پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے پچاسی پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


لائیٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے، مٹی کے تیل  کی قیمت میں گیارہ روپے پچیس پیسے جبکہ ہائی آوکٹین کی قیمت میں چودہ روپے پندرہ پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری آج دی جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔ جی ایس ٹی میں اضافے کے باعث عوام کو کمی کا پورا ریلیف نہیں ملے گا۔ سماء

سفارش

ghana

Tabool ads will show in this div