عالمی منڈی میں خام تیل دو ہزار نو کے بعد کی کم ترین سطح پر آگیا

نیویارک: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید گر گئی۔ یو ایس کروڈ آئل 47.93 ڈالر فی بیرل جبکہ لندن برینٹ کےسودے 51.10 ڈالر پر بند ہوئے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل جلد ہی پینتالیس ڈالر کی سطح پر فروخت ہوگا۔

 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید نیچےآگئی۔ نیویارک مارکیٹ میں خام تیل کے سودے2.11 ڈالر  یا 4.2 فیصد کمی کےساتھ 47.93 ڈالر پربند ہوئے ۔  یہ قیمت اپریل دو ہزار نو کے بعد کم ترین ہے ۔

 

لندن برینٹ مارکیٹ بھی نیچے آگئی ۔ جہاں خام تیل کے سودے 2.01 ڈالر یا 3.8 فیصد کمی کےساتھ 51.10 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے ۔

 

تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود سعودی عرب سمیت تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک پیدوار کم کرنے کو تیار نہیں ۔

 

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا ثابت قدمی کےساتھ مقابلہ کریں گے ۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی صورتحال رہی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پینتالیس سے چھیالیس ڈالر فی بیرل تک گرجائے گی۔ سماء

CII

identity

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div