ایبٹ آباد:ایک ہی روزکمرے میں گیس بھرجانے کا دوسرا واقعہ،3 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں ایک ہی روز میں کمرے میں گیس بھر جانے کے دوسرے واقعہ نے مزید تین جانیں لے لی۔

ایبٹ آباد کے نواحی علاقے گلشن اقبال میں افضال نامی شخص کے گھر کے کمرے میں ہیٹر جلانے کے دوران گیس لوڈشیڈنگ ہوگئی ۔ اس دوران گیس کی بحالی کے بعد کمرے میں گیس بھر جانے سے افضال، اس کی اہلیہ اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔مقامی افراد نے تینوں افراد کی نعشیں بند کمرے سے نکالیں تاہم لواحقین نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا۔

ایبٹ آباد:کمرے میں گیس بھرجانے سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق

اس سے قبل آج صبح قلندر آباد میں بھی کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

GAS LEAKAGE

Abbotabad

Tabool ads will show in this div