گورنر ہاؤس میں صدر مملکت میڈیا سے بات کرنا بھول گئے

صدرِمملکت عارف علوي نے گورنر سندھ عمران اسماعيل کي دعوت پر گورنر ہاؤس کا دورہ کیا مگر ميڈيا سے کيا کہنا ہے يہ نہيں معلوم تھا۔ انھوں نے گورنر سے پوچھ کر میڈیا سے بات کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہاؤس  آکر گم صم ہوگئے۔ عمران اسماعيل کي دعوت پر گورنر ہاؤس پہنچ گئے اور تقرير کرنے روسٹرم پر بھي آئے مگر گفتگو کرنا جیسے بھول گئے۔ گورنر سندھ کے لقمے نے کام کيا اور صدر مملکت نے بات شروع کی۔

صد مملکت عارف علوي اچھے مقرر سمجھے جاتے ہيں مگر ان کی الجھن بتا رہي تھي کہ شايد تياري کرکے نہيں آئے۔

governor sindh

Dr Arif Alvi

Tabool ads will show in this div