آن لائن ٹیکسی سروس کے مسافر کو لوٹ لیا گیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Careem-Driver-Snatcher-ISB-PKG-06-01.mp4"][/video]

آٓن لائن ٹیکسی سروس بھی غیرمحفوظ ہوگئی۔ اسلام آباد میں ڈرائیور مسافر سے نقدی اور سامان لیکر فرار ہوگیا۔

وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے مسافرفدا حیدرکولوٹ لیا۔ رائیڈ مکمل کرنے کے بعد مسافرٹکٹ لینےکیلئے جونہی فیض آباد بس اسٹینڈ پراترا تو ٹیکسی کے ڈرائیور نے مسافر کا بیگ چھین کرگاڑی بھگالی۔

فدا حیدر کے گاڑی میں رکھے بیگ میں نقدی سمیت قیمتی سامان موجود تھا۔ مسافر کی درخواست پر تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

careem

Online taxi service

Tabool ads will show in this div