راجن پور:ریلوے ٹریک پردھماکا،ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں،3افرادجاں بحق
اسٹاف رپورٹ
راجن پور : راجن پور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے خوشحال خان ایکسپریس کی 7 بوگیاں اُلٹ گئیں، دہشت گردی کے اِس واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان ايکسپريس کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، بدقسمت مسافر ٹرین میں راجن پور کے علاقے کوٹلہ حسن کے قريب انجن کی پچھلی بوگی کے نيچے دھماکا ہوگيا۔
دھماکے کے بعد ريلوے حکام بھی ايکشن ميں آگئے، مسافروں کیلئے ملتان اور روہڑی سے امدادی ٹرینیں روانہ کردی گئیں۔
دھماکے ميں جاں بحق افراد اور زخميوں کو راجن پور کے مقامی اسپتال منتقل کيا گيا، جی ایم ریلوے نے تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزير ريلوے نے جاں بحق افراد کے لواحقين کیلئے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کيا ہے۔ سماء