ایبٹ آباد:کمرے میں گیس بھرجانے سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق

 

ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ قلندر آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی اور ان کے تین بیٹے جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب نوید اپنی بیوی بچوں سمیت کمرے میں ہیٹر جلا کر سو گیا تھا۔ علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہوا اور جب دوبارہ گیس آئی تو ہیٹر آن تھا جس سے گیس کمرے میں بھر گئی ۔

واقعے میں نوید، اس کی بیوی اور تین بیٹے موت کے منہ میں چلے گئے۔جاں بحق ہونےوالے تین بچوں کی عمریں سات سال سے کم تھی۔

ایک ہی گھر میں پانچ افراد کی موت پورے علاقے کوسوگوارکرگئی۔ جنازے کےموقع پرہرآنکھ اشکبار تھی۔

GAS LEAKAGE

Abbotabad

Tabool ads will show in this div