پیٹرول کا بحران لاہور کے شہریوں کیلئے وبال جان

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ميں پیٹرول کا بحران جوں کا توں ہے، پمپس پر خريداروں کی قطاريں لگی ہيں، البتہ ڈی سی او صاحب 27 لاکھ ليٹر تيل شہر ميں پہنچنے کا دعویٰ کررہے ہيں، کہتے ہيں شہری صبر سے کام ليں، کل تک صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

اتوار کے روز بھی پیٹرول پمپوں کے باہر صبح سے ہی لائنيں لگ گئيں، پیٹرول کے ماروں کی قطار ميں مريضوں کو اسپتال لے جانے والی ايمبولينسيں بھی دکھائی دیں، گھنٹوں انتظار کے بعد بھی ٹنکی پیٹرول سے خالی رہی تو شہريوں کے ضبط کا پيمانہ لبريز ہوگيا۔

پیٹرول کی قلت کے باعث لاہور کے 80 فيصد پیٹرول پمپ تاحال بند ہيں، جہاں تيل دستياب ہے، وہاں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے پوليس کی مدد لی جارہی ہے۔

ضلعی انتظاميہ کا دعویٰ ہے کہ بحران پر قابو پانے کیلئے 27 لاکھ لیٹر پیٹرول لاہور ميں پہنچ چکا ہے اور پير کے روز سے صورتحال ميں بہتری آجائے گی۔ سماء

لاہور

save

internet

ghana

Tabool ads will show in this div