فٹبال راؤنڈ اپ،ایف اے کپ میں چيلسي نے ناٹنگھم فاريسٹ کو2-0سے ہرا دیا

ايف اے کپ ميں مانچسٹر يونائيٹڈ نے ريڈنگ کو دو صفر سے ہراديا، دوسری جانب چيلسي نے ناٹنگھم فاريسٹ کو دو صفر سے شکست دي۔ مخالف ٹیم کے خلاف دونوں گولز موراٹا نے داغے۔

چيلسي نے ناٹنگھم فاريسٹ کو شکست دے دی ۔ چيلسي کے دونوں گولزء ایوارو موراتا نے دوسرے ہاف ميں داغے۔ میچ میں ناٹنگھم کي ٹيم کوئي گول نہ کرسکي۔

دوسرے میچ میں مانچسٹريونائيٹڈ نے مسلسل پانچويں کاميابي حاصل کرلي۔ ريڈنگ کيخلاف فريڈ کا گول ويڈيو اسسٹنٹ ريفري نے آف سائيڈ قرار ديا تو پنالٹي پر وآن ماتا نے گول کرديا۔

پہلے ہاف کے اختتامي لمحات ميں لوکا کو نے گول داغ کر برتري کو دو صفر کرديا۔ کھيل کے دوسرے ہاف ميں کوئي گول اسکور نہ ہوا۔

FA cup

Manchester United

Tabool ads will show in this div