اوگرا کا پیٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پیٹرول بحران پر حکومتی اداروں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی جاری ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے بحران کی وجہ اوگرا کو قرار دیا جبکہ اوگرا حکام اس سے انکاری ہیں۔

پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے ایک بار پھر معاملہ اوگرا پر ڈال دیا جبکہ اوگرا نے بحران کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ اوگرا اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

اوگرا حکام کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے ممبر آئل کا عہدہ خالی ہے، کورم پورا نہ ہونے پر اوگرا فیصلے نہیں کرپاتا، پیٹرول بحران کی ذمہ داری اوگرا پر ڈالنا ناانصافی ہے، ذرائع کا کہنا ہے تاحال وزیراعظم کی جانب سے ممبر آئل کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی گئی۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے ان کا کام قیمتوں کا تعین اور اس پر عملدرآمد ہے جبکہ 28 دسمبر کو آئل کمپنیوں اور وزارت پیٹرولیم کو مراسلے کے ذریعے ذخائر پر تشویش کا اظہار کیا تھا مگر کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ سماء

boycott

ghana

street

Tabool ads will show in this div