گندم اور گندم سے بنی اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں موجود بارہ لاکھ ٹن گندم کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے گندم اور گندم سے بنی اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔
 
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں پنجاب اور سندھ حکومتوں کی درخواست پر ان کے گوداموں میں موجود بارہ لاکھ ٹن گندم کی برآمد کی فوری اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کے تحت آٹھ لاکھ ٹن پنجاب اور چار لاکھ ٹن سندھ برآمد کرے گا۔

کمیٹی نے آئی ڈی پیز کیلئے تیس ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ یہ گندم عالمی ادارہ خوراک کے زریعے آئی ڈی پیز میں تقسیم کی جائے گی۔ اس گندم کی فراہمی کے بعد پاکستان عالمی ادارہ خوراک کو امداد دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ سماء

rizvi

danger

murali

Tabool ads will show in this div