لاہور میں میاں بیوی کا جھگڑا 5 سالہ بچے کی جان لے گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور کے علاقے کاہنہ میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران گولی چلنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے باپ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔


بچے کے والد عمر فاروق نے بتایا کہ اس نے اپنی پستول صاف کرکے بستر پر رکھی اور خود باہر چلا گیا تھا، اہلخانہ کے مطابق بچے سے کھیلتے ہوئے پستول چل گئی تھی۔


پولیس کا مؤقف ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، اس بات کی تحقیقات کی جائے گی کہ گولی جھگڑے کے دوران باپ سے چلی یا کھیلتے ہوئے بچے سے چل گئی، پولیس نے باپ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ سماء

میں

لاہور

کی

کا

Edhi

Corruption

internet

staff

transfer

Tabool ads will show in this div