وزیراعظم کو آفس جانے پر پتا چلتا ہے ڈھائی بلین ڈالر قرض دینا ہے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/FW-FAWAD-TAIKS-MONTAGE-05-01.mp4"][/video]

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب اپنے آفس جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ ڈھائی بلین ڈالر قرض ادا کرنا ہے۔ وزیراعظم نے فائر فائٹنگ کی ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات گئے اور سب سے پہلے ادائیگیوں کا توازن ٹھیک کیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس ادارے کو ہاتھ لگائیں پتا چلتا ہے وہ اندر سے کھوکھلا ہے۔ جب ادارے نیچے جاتے ہیں تو ملک بھی نیچے چلا جاتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری درآمدات کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پیسے بھیجنے میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان شاءاللہ 2019 میں ہم پاکستان کو معاشی منزل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔ چاہتے ہیں روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے کے لیے صنعتیں لگائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف یا آصف زرداری پر قائم ایک بھی مقدمہ تحریک انصاف کی حکومت کا نہیں ہے۔ یہ تفتیش 2015 میں شروع ہوئی تھی۔ ہمارا کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔ منی لانڈرنگ کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔ سیاست میں ذاتی تلخیاں ؤ کم ہوں گی لیکن احتساب کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ اس پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے کیوں کہ تحریک انصاف کو مینڈیٹ ہی احتساب کے لیے ملا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کا کوئی کاروبار نہیں تھا لیکن ان کی دولت کو دیکھ کر لوگ دنیا کے اسمگلرز اور فلموں کو بھول گئے ہیں۔

PTI

ASIF ZARDARI

Fawad chohdry

Tabool ads will show in this div