پاک چین دوستی پر 20 روپے کا یادگاری سکہ جاری

اسٹاف رپورٹ

کراچی : اسٹیٹ بینک نے پاک چین دوستی کی مناسبت سے یادگاری سکہ جاری کردیا، گورنر اشرف محمود وتھرا نے 20 روپے کے سکے کی رونمائی کی۔

 اسٹیٹ بینک کے عجائب گھر میں پاک چین دوستی کے سال 2015ء کی مناسب سے یادگاری سکے کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی، گورنر بینک دولت پاکستان اشرف محمود وتھرا چینی نائب قونصل جنرل ڈاکٹر مو یونگ پنگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر کا کہنا ہے کہ مالی شعبے میں ہمیں طویل عرصے کے دوران اپنے دوستانہ روابط کے نشانات ملتے ہیں، ان میں تازہ ترین انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کا قیام ہے، انہوں نے پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی کے قیام کا بھی ذکر کیا جو پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی نمو کے فروغ کیلئے ترقیاتی مالی ادارے کے طور پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی بینک چین میں بھی نمائندہ دفاتر کے طور پر قائم ہیں جن میں نیشنل بینک، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، بینک الحبیب شامل ہیں، اشرف وتھرا نے دونوں ملکوں میں موجودہ بینکاری روابط کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ میری خواہش ہے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ بینکاری تعلقات مزید بہتر ہوں۔


اسٹیٹ بینک کے ترجمانِ اعلیٰ جناب عابد قمر نے بتایا کہ ’پاک چین دوستی کا سال 2015ء‘ کے تحت 20 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کیا گیا، پاک چین تعلقات کے موضوع پر جاری ہونیوالا یہ اپنی نوعیت کا تیسرا سکہ ہے، 10 روپے مالیت کا پہلا سکہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 60 ویں سالگرہ پر 2009ء، 20 روپے کا دوسرا سکہ 2011ء میں پاک چین سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر جاری کیا گیا تھا۔
تانبے اور نکل سے تیار یادگاری سکے کا وزن 10 گرام ہے اور قطر 27.5 ملی میٹر ہے، چاند اور پانچ کونوں والا ستارہ، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے قومی پرچم بھی بھی سکے کی زینت ہیں۔ سماء

mehndi

جاری

night

Tabool ads will show in this div