ویڈیو: ثناء میر 33 سال کی ہوگئیں

پاکستانی معروف کرکٹر ثنا میر 33 سال کی ہوگئیں۔ ساتھی کھلاڑیوں نے ثنا میر کے ساتھ نہ صرف مل کر کیک کاٹا بلکہ خوشی میں کیک ان کے منہ پر بھی مل دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر 33 سال کی ہوگئیں۔ اس موقع پر ساتھی کرکٹرز نے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور خوشی میں تھوڑا سے کیک ان کے منہ پر بھی مل دیا۔

 

کرکٹر بسمہ معروف کی جانب سے سالگرہ کی اس خوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

ساتھی کرکٹَرز کی جانب سے ثناء میر کو سالگرہ پر سرپرائز پارٹی دی گئی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ کولز، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، سمیت دیگر کرکٹرز بغیر اطلاع اچانک ثنا کے گھر پہنچ گئیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ثناء میر آئی سی سی وومن ٹیم میں شامل واحد پاکستانی کرکٹر ہیں۔

Bisma maroof

Tabool ads will show in this div