خواجہ برادران مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کا مزيد چودہ روزہ جسماني ريمانڈ دے ديا۔ نيب کا کہنا ہے کہ پيراگون کے ريکارڈ کے مطابق دو ارب روپے سلمان رفیق اور ندیم ضیا کے بیٹوں کے نام ٹرانسفر ہوئے۔

احتساب عدالت میں پیراگون کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے سلمان رفيق اور نديم ضياء کے بیٹوں کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔ سماعت کے دوران نیب حکام کا کہنا تھا کہ دو ارب روپے ان دونوں کے نام ٹرانسفر ہوئے، سعد رفیق کا بیٹا پیراگون کے معاملات دیکھ رہا تھا، پیراگون نے 20 پلاٹ خواجہ برادران کے نام کیے، جب کہ ندیم ضیا کے اہل خانہ کے 12 اکائونٹس ہیں۔

نيب کے وکيل نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے ميں پٹواریوں سے بھي تفتيش کی گئی، جتنی ٹرانزیکشنز ہوئیں تمام افراد کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

خواجہ برادران کے وکيل نے اپنے دلائل ميں جسماني ريمانڈ کي مخالفت کي۔ انہوں نے کہا کہ نيب نے پراني باتيں پيش کيں، کیس کو جان بوجھ کر الجھايا جارہا ہے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے فيصلہ محفوظ کيا اور بعد ميں ريمانڈ ميں 19 جنوري تک توسيع کردي۔

واضح رہے کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو درخواست ضمانت خارج ہونے پر نيب لاہور نے 11 دسمبر کو عدالتی احاطے سے گرفتار کيا۔ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خواجہ برادران پرعائد الزامات

نيب لاہور کی جانب سے خواجہ برادران کی گرفتاری کی مندرجہ ذیل وجوہات سامنے آئی ہیں۔ نیب حکام کے مطابق سعد رفيق نے اہليہ اور بھائي کے ذريعے سوسائٹي بنائی۔ قيصر امين بٹ اور نديم ضيا سے مل کر پيراگون سوسائٹي بنائي گئي، جب کہ ايل ڈي اے نے ہاؤسنگ پراجيکٹ کو غير منظور شدہ قرار ديا تھا۔

 

ملزم منصوبے سے غير قانوني فائدہ حاصل کرتا رہا ہے اوراپنے اور بھائي کے نام سے 40 کنال کے پلاٹس حاصل کيے۔ خواجہ برادران پر منصوبے کي توسيع اور مارکيٹنگ کے ليے اختيارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔ نیب کے مطابق اربوں روپے کے وہ کمرشل پلاٹس بھي بيچ کر فائدہ ليا گيا جن کا پيراگون سے تعلق نہيں تھا۔کرپشن کے ذريعے شہريوں کو دھوکا ديا گيا۔

 

نیب کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ ملزم شواہد ميں ردوبدل کر سکتا ہے، گرفتاري ضروري ہے۔ کرپشن سے جمع کي گئي رقم کي ريکوري کے ليے بھي گرفتاري دي جائے۔

Accountabilitycourt

PARAGON SCANDAL

Tabool ads will show in this div