پاک چین اقتصادی روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، احسن اقبال

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی،جو قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں وہ من گھڑت نقشے پیش کر رہی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت این پچاسی کے ذریعے تین روٹس گوادر پورٹ سے گزریں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک روٹ اسلام آباد سے میانوالی سے ہوتا ہوا گوادر جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے سے متعلق تمام صوبوں سے مشاورت کی گئی۔ کسی بھی صوبے کے خدشات دور کرنے کو تیار ہیں۔ یہ منصوبہ تمام صوبوں کو فائدہ دے گا۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود زراعت نے ملکی معیشت میں کوئی واضح کردار ادا نہیں کیا۔

ٹیکنالوجی اور تحقیق میں ہم پیچھے ہی رہے۔ کاشتکاری کے نظام کو جدید بنا کر گندم کی پیداوار میں تین سو فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ زراعت میں ترقی سے غربت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ سماء

میں

کی

mehndi

parliament

law

Tabool ads will show in this div