میسی اور سواریز اسپتال پہنچ گئے
معروف فٹ بالر میسی اور لوئی سواریز نے اچانک اسپتال کا دورہ کرکے بچوں کو حیران کردیا۔ اپنے سامنے اتنے بڑے ستاروں کو دیکھ کر کچھ بچے خوشی سے بلک بلک کر رو پڑے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق معروف ارجنٹائن فٹ بالر لیونل میسی اوریورا گوئے فٹ بالر لوئی سوارئز نے بچوں کے اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں میں کرسمس کے تحائف تقسیم کئے۔
Lionel Messi surprises children with hospital visit. This is beautiful pic.twitter.com/jv8fysZVGE
— Messi World (@MessiWorId) January 5, 2019
Lionel Messi and Luis Suarez visited fans in a hospital over the holidays 👏
Needless to say, these kids were hyped! 🙌 pic.twitter.com/DT8TtTlQE8 — Goal (@goal) January 4, 2019
When you see Leo Messi ❤ pic.twitter.com/6ZzTyMqz4C
— Messi Stats (@MessiStatsNet) January 4, 2019
بارسلونا کے اسپتال میں اس وقت بچے خوشی سے پاگل ہوگئے جب انہوں نے اپنے من پسند عظیم فٹبالرز کو اپنے سامنے دیکھا۔ اسپتال آمد پر لیونل میسی اور لوئی سواریز نے بچوں کی عیادت کی۔ اپنے پسندیدہ فٹ بالرز کو اپنے درمیان پا کر بیمار بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

میسی اور سواریز نے بچوں میں کرسمس کے تحائف تقسیم کرنے کے بعد ٹریننگ سیشنز کے لئے اسٹیڈیم چلے گئے۔
