کراچی میں پاکستان ایکسپو کا افتتاح، وزیراعظم کا برآمدات 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسٹاف رپورٹ

کراچی : وزيراعظم نواز شريف نے کراچی ميں پاکستان ایکسپو کا افتتاح کرديا، اپنے خطاب میں انہوں نے آئندہ 3 سال میں برآمدات 50 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا عزم کيا، کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور شہر کے حالات ميں مزید بہتری لائيں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے نویں پاکستان ایکسپو کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب میں غیر ملکی نمائندوں کی نمائش میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا، وزیراعظم نے ملک کی معاشی ترقی کا عزم ظاہر کیا۔

وزیراعظم نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا بھی ذکر کیا، اور یہ عزم دہرایا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

میاں نواز شریف نے تقریب میں معیشت میں ترقی کیلئے بہترین کارکردگی پر تاجروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ سماء

mac

burger

eid

Tabool ads will show in this div