پاک امریکا کاروباری مواقع پر کانفرنس کا انعقاد مارچ میں ہوگا
اسٹاف رپورٹ
کراچی : پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی کاروباری مواقع پر کانفرنس اب لندن اور دبئی میں نہیں پاکستان میں ہی ہوگی۔ کانفرنس میں ڈیڑھ سو امریکی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔
پاک امریکا کاروباری مواقع پر کانفرنس کا انعقاد مارچ میں ہوگا، تین روزہ پاک امریکا کانفرنس دس سے بارہ مارچ تک جاری رہے گی، کانفرنس کا مقصد پاکستان کے کاروباری طبقے کو امریکا کے قریب لانا ہے، تیسری پاک امریکا کانفرنس میں 150 امریکی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات کی وجہ سے پہلی کانفرنس لندن میں ہوئی اور دوسری دبئی میں لیکن اب یہ کانفرنس پاکستان میں ہوگی۔ پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑاامپوٹراورسرماریہ کارہے۔
رچرڈ اولسن نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے امریکاپاکستان کی مدد کر رہا ہے، امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ تک 1400میگاواٹ اور 2028 تک دو ہزارمیگاواٹ بجلی امریکی تعاون سے نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ سماء