امریکی تاریخ میں پہلی بارپاکستانی نژاد خاتون سول جج تعینات

امریکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد رابعہ کولیر نے بطور جج سول ڈسٹرکٹ کورٹ ٹیکساس کا حلف اٹھا لیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق رابعہ کولیر نے 6 نومبر کو ریاست ٹیکساس کی 113 سول ڈسٹرکٹ عدالت کی جج منتخب ہوئی تھیں، ہوسٹن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

پاکستانی نژاد رابعہ کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے اور وہ گزشتہ 12 سال سے وکالت کے پیشے سے منسلک ہیں۔ رابعہ نے ایک عشرے سے زیادہ مدت تک نچلی سطح پر خاص طور پر خواتین کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور قومی منظر پرنمودارہوئیں۔

انتخابات میں رابعہ کولیر نے اپنے مدِ مقابل ری پبلیکن پارٹی کے امیدوارمائیکل لینڈرم کو 5 لاکھ 30 ہزار 516 کے مقابلے میں 6 لاکھ 45 ہزار 784 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

رابعہ ٹیکساس سٹیٹ بار میں خواتین کی پیشہ ور کمیٹی کے لیے خدمات سرانجام دینے کے علاوہ ہیرس کاونٹی ڈیموکریٹ لائرز ایسوسی ایشن کی بورڈ ممبر اور ایسوسی ایشن آف ویمن اٹارنی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

کنگ ووڈ ہائی اسکول ہیوسٹن سے گریجویشن کے بعدرابعہ نے یونیورسٹی آف ٹیکساس سے بیچلرز آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

رابعہ کے خاوند رابرٹ کولیر اٹارنی جنرل تعینات ہیں۔

Rabeea Collier

Pakistani Americal civil judge

Tabool ads will show in this div