نیو کراچی میں لکڑی کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

نيوکراچي کے علاقے گودھرا کيمپ میں لکڑي کے گودام ميں آگ لگنےسے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر خاک ہوگئی۔

گودھرا کیمپ میں لکڑی کے گودام میں الصبح آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائربريگيڈ کي 6 گاڑياں باؤزرسميت آگ بجھانے پہنچ گئیں۔

واٹر بورڈ کي جانب سے فائرٹينڈرز کو پانی کی فراہمي کی گئی ۔ آگ سےلاکھوں روپے کي لکڑي جل کر خاکستر ہوگئی۔

آگ کی شدت کے باعث گودام کی چھت اور دیواریں گرگئیں۔ آگ بجھانے کے عمل میں 5 گھنٹے لگے۔

NEW KARACHI

godhra camp

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div