کے کے ایف کی ایمبولینسوں کی فروخت روک دی گئی

ايف آئی اے نے ايڈمنسٹريٹر خدمت خلق فاؤنڈيشن کو ’’کے کے ایف‘‘ کی ايمبولينسیں فروخت کرنے سے روک ديا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر کو ادارے کی ایمبولینسیں فروخت کرنے سے روک دیا۔

ايف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ادارے سے متعلق تحقیقات کے باعث ایمبولینسیں فروخت نہیں ہوسکتیں، خلاف ورزی پر قید یا جرمانے کی سزائیں لاگو ہوں گی۔

مزید جانیے : ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ساڑھے 3 ارب کی جائیدادیں ضبط کرلیں

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے 9 دسمبر 2018ء کو ایمبولینسوں کی فروخت کیلئے ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ساڑھے 3 ارب روپے کی جائیدادیں ضبط کرلی تھیں، وفاقی ادارے کا مؤقف ہے کہ مختلف علاقوں میں بھتے کی رقوم سے 29 جائیدادیں بنائی گئی تھیں۔

Ambulance sell

Tabool ads will show in this div