رنبیر کپور سے محبت کب ہوئی، عالیہ بھٹ نے بتادیا

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 11سال کی عمر میں فلم ’’بلیک‘‘ کے آڈیشن کے بعد رنبیر کپور سے محبت ہونے کا انکشاف کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا آپ کو فلم انڈسٹری میں کون سا اداکار بہت زیادہ پسند ہے جس کے جواب میں انہوں نے رنبیر کپور کا نام لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب وہ 11سال کی تھیں تو وہ فلم ’’بلیک‘‘ کے لئے آڈیشن دینے گئیں۔ جہاں ان کی رنبیر کپور سے پہلی ملاقات ہوئی کیونکہ وہ اس وقت ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے اسسٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے اور تب انہیں رنبیر سے محبت ہو گئی۔

عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ میں پہلی بار رنبیر کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔

 

bollywood actress

Crush

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div