کراچی، سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 گینگ وار کارندوں اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

اورنگی ٹاؤن میں پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر کو دھرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جس نے 2012 میں دوسری سياسی جماعت کے کارکن کو قتل کيا تھا۔ ملزم قتل، اقدام قتل سمیت دیگرمقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

دوسری کارروائی میں گارڈن پولیس نے مقابلے کے بعد 3 گینگ وار کارندوں اور منشیات فروشوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ سے ہے اور پولیس اہلکار کے قتل کے کیس میں بھی نامزد ہیں۔

Encounter

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div