وزیراعظم نے پیٹرول 4 اور ڈیزل 3 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دیدی

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : چار دن کی چاندنی ختم، حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی، پیٹرول 4 اور ڈیزل 3 روپے مہنگا ہوگا، نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہونگی۔

وزیراعظم نواز شریف نے اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا، مٹی کے تیل، ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اوگرا نوٹیفکیشن کے بعد آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 70 روپے 29 پیسے، مٹی کے تیل کی 61 روپے 44 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 80 روپے 61 پیسے، ہائی اوکٹین 80 روپے 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 57 روپے 94 پیسے ہے۔ سماء

eid

ghana

Tabool ads will show in this div