صدر ممنون کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے پر زور

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے۔

صدر ممنون حسین نے پاک سعودی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا، ممنون حسین کا کہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔ سماء

green

زور

Tabool ads will show in this div